اسمبلی میں دوبارہ لڑائی ہوئی تو۔۔۔ سیکٹری اسمبلی کا بڑا اعلان

Jul 22, 2022 | 13:58:PM
اسمبلی میں دوبارہ لڑائی ہوئی تو۔۔۔ سیکٹری اسمبلی کا بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کروں گا۔پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے لکھا جانے والا خط آج صبح پڑھا ہے، خط کا جواب ڈپٹی اسپیکر ہی دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسمبلی نے بتایا کہ اجلاس آج 4 بجےشروع ہونا ہے، خط کل لکھ دیا گیا تھا کہ ایوان میں لڑائی ہونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب اسمبلی میں دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کروں گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ممبران صوبائی اسمبلی آج تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کا طرز عمل نہ صرف پنجاب کے عوام بلکہ پوری دنیا دیکھے گی۔