پرویزالہیٰ ن لیگ کے مشترکہ امیدوار؟ رانا ثنااللہ کا بڑا بیان

Jul 22, 2022 | 10:38:AM
پرویزالہیٰ، ن لیگ ،مشترکہ امیدوار، رانا ثنااللہ ،بڑا بیان
کیپشن: رانا ثنااللہ نے پرویزالہیٰ کے مشترکہ امیدوار ہونے کی خبروں کی تردیدی کردی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بڑا معرکہ ہونے جارہا ہے۔ جس میں پرویزالہیٰ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ حمزہ شہباز کو ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل دونوں جانب سے ہی نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کل ایک اہم ملاقات آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ہوئی۔ جس کے بعد افواہیں گردش کررہی تھیں کہ پرویز الہیٰ کو ن لیگ کا مشترکہ وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے گا۔ تاہم اب وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ شکست تسلیم کرے اور۔۔۔ فواد چودھری کا اہم مشورہ

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے۔