ڈی جی خان؛ نجی ہسپتال میں مرد ڈینٹسٹ نے گائنی کا آپریشن کرڈالا، مریضہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں نجی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا سنگین واقعہ پیش آیا جس میں لیڈی سرجن کے بجائے ڈینٹسٹ نے حاملہ خاتون کا آپریشن کیا اور مریضہ انتقال کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں قائم نجی ہسپتال میں لیڈی سرجن کے بجائے ڈینٹل ڈاکٹر نے گائنی آپریشن کردیا جس میں پیچیدگی کی وجہ سے مریضہ دم توڑ گئی۔
متوفی خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خون زیادہ بہنے پر آپریشن کرنے والا نہ تجربہ کار ڈاکٹر بھی بیہوش ہوکر گرگیا، ہم نے بے ہوش ڈاکٹرکو کیبن میں پہنچایا۔
ورثا کے مطابق ہم لیڈی ڈاکٹر کو بلاتے رہے مگر وہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر نہ پہنچی۔
اہل خانہ کے احتجاج کے بعد ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیمیں نجی ہسپتال پہنچ گئیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈیوائس بھی تبدیل کردی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعاون نہ کرنے پر ہسپتال کو فوری طورپر سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں اور ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی ایچ او نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم حذیفہ رحمان نے ڈیرہ غازی خان کے نجی ہسپتال میں دورانِ زچگی خاتون کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے بری خبر