او جی ڈی سی ایل کی ایک اور کامیابی، تیل کے بھاری پیداوار شروع

Jan 22, 2024 | 22:41:PM
او جی ڈی سی ایل کی ایک اور کامیابی، تیل کے بھاری پیداوار شروع
کیپشن: او جی ڈی سی ایل کی ایک اور کامیابی، تیل کے بھاری پیداوار شروع
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) او جی ڈی سی ایل کامیابیوں کی راہ پر گامزن،  صوبہ سندھ میں  سونو کنواں نمبر   9 سے خام تیل کے بھاری ذخائرز حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ،تیل کی 1850 بیرل یومیہ پیداوار حاصل کرنا شروع کر دی۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق حاصل شدہ پیداوار کو  سسٹم میں شامل کر دیا، کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی، ابتدائی نتائج کے دوران، مذکورہ کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام  تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی آمد آمد صوبائی الیکشن کمشنر نے بڑا حکم جاری کر دیا

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ او جی ڈی سیبایل کی جانب سے   الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے  پیداواری سطح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کا 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے۔