ملک بھر میں دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ، 6 متبادل ائیر پورٹس منتقل

Jan 22, 2024 | 11:45:AM
ملک بھر میں دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ، 6 متبادل ائیر پورٹس منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شدید دھند ، ملک بھر کی 21 پرواز منسوخ  جبکہ6 پروازیں کو متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتار لی گئی، شارجہ پشاور پی کے 258، دبئی اسلام آباد پی کے 112 نجی ائیر کی ابوظہبی اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 کو لاہور اتارا گیا۔ 

دبئی سیالکوٹ پی کے 180 اسلام آباد بحرین جب کہ اسلام آباد پی کے 188 پشاور اتاری گئی۔ 

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303 پی اے 402، 401 کراچی اسلام آباد ای آر 500 پی اے 401 منسوخ کر دی گئی،دمام سے لاہور پی ایف 743، دبئی لاہور پی کے 236، مسقط پی ایف 733 جدہ لاہور کے مابین سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ 

اسلام آباد گلگت پی کے 601، 602 اسکردو 451، 452 دبئی اسلام آباد پی کے 233، ملتان کراچی پی کے 331 اور پی آئی اے کی القسیم سے ملتان کے لیے پرواز پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔ 

ارومکی اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007 اور 6008 اور نینگ کراچی کے درمیان وائی جی 943 بھی منسوخ کر دی گئی۔