پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

Jan 22, 2023 | 17:20:PM
پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبۂ خیبر پختونخواء کے دارالخلافہ پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا شیخان پولیس چوکی کے انچارج کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چارسدہ,پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید ایک زخمی

پولیس نےبتایا ہے کہ پھٹنے والا بارودی مواد پینٹ کے ڈبے میں رکھا گیا تھا جس سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔