دنیا کی سپر پاور امریکا کا قرضہ آخری حد کو چھو گیا، ڈیفالٹ کا خطرہ

Jan 22, 2023 | 00:40:AM
دنیا کی سپر پاور امریکا کا قرضہ آخری حد کو چھو گیا، ڈیفالٹ کا خطرہ
کیپشن: امریکی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا پر قرضوں کا بوجھ اپنی آخری حد کو پہنچ گیاجس کے بعد ڈیفالٹ کے سائے وائٹ ہاﺅس کے سر پر منڈلانے لگے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سٹی مئیرزکی ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ اگر امریکا قرضوں پرڈیفالٹ ہوا توملک کی مالیاتی تاریخ میں بدترین تباہی ہوگی۔صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان کے سپیکرکیون مک کارتھی سے اس مسئلہ پربات کررہے ہیں تاکہ قرض لینے کی حد بڑھائی جاسکے۔امریکی حکومت قرض لینے کی آخری حد یعنی 31.4 ٹریلین کو پہلے ہی چھوچکی ہے اور حکومت کو مزید قرض لینے کے لیے کانگریس کو آمادہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ یلن کے مطابق حکومت نے ڈیفالٹ کو روکنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا شروع کر دئیے ہیں، ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے5جون تک ڈیفالٹ کا خطرہ ٹالا جاسکے گا۔سکریٹری خزانہ جینیٹ یلن کا کہنا ہے کہ کانگریس کو ایک حل پر بات چیت کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہونا پڑے گا بصورت دیگر امریکا جون کے اوائل سے پہلے ڈیفالٹ کرجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے