طالبہ پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

Jan 21, 2023 | 20:48:PM
طالبہ
کیپشن: طالبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نشے سےمنع کرنےپر لڑکیوں کا ساتھی طالبہ پرتشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں طالبہ کو معافی مانگنے کا کہہ رہی ہیں اور طالبہ انہیں بار بار بال چھوڑنے کا کہتی رہی ۔ ویڈیو میں لڑکو ں کے ہنسنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں جو  لڑائی کا مزہ لیتے ہوئے ویڈو بنا رہے ہیں ۔  اسی دوران لڑکیاں اس طالبہ کو بالوں سے پکڑ کر  مارتے ہوئے نیچے گرا دیتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

واضح رہے کہ پرائیویٹ سکول میں طالبات کی ساتھی طالبہ پرتشدد کی ویڈیو سامنے آ ئے تھی ۔ فوٹیج میں 3 لڑکیوں کی جانب سے طالبہ پر مبینہ تشدد کیا گیا تھا  جبکہ طالبہ کے والد  عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

طالبہ کے والد نے ایف آئی ار میں  بتایا کہ بیٹی کی کلاس فیلو جنت میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی ۔جنت نے اپنی بہن کائنات ، عمائمہ ،نور رحمان کیساتھ مل کر میری بیٹی پر  قاتلانہ حملہ کیا۔