چوہے کا شوارما سیخ پر ڈانس۔۔ ہوٹل سیل۔۔ ویڈیو وائرل

Jan 22, 2022 | 16:23:PM
چوہے کا شوارما سیخ پر ڈانس ویڈیو وائرل
کیپشن: چوہے کا شوارمے پر ڈانس
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شوارما سیخ پر ایک بڑا چوہا  نہ صرف گھوم پھر رہا ہے بلکہ گوشت کو بھی دانتوں سے کتر رہاہے،  چوہا کچھ عرصے کےلئے  اطمینان سے گوشت کے ڈھیرپرگھومتا پھرتا رہا اور اسے کھاتا رہا۔

 تفصیلات کے مطابق شوارما کی سیخ پر چوہے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر حکام نے ہوٹل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر اسے سیل کردیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے پر شہریوں نے گھن کا اظہار کرتے ہوئے شوارما کھانے سے توبہ کرلی۔

 یہ بھی پڑھیں:این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا حکم جاری

حکام کا کہنا تھا کہ شوارما کھانے کے شوقین لوگوں کو بھی کہا کہ وہ کوئی بھی ایسی چیز کھانے سےقبل اس کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں البغدادیہ کالونی میں ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ