تعلیمی اداروں کے حوالے سے این سی او سی کا بڑا حکم

Jan 22, 2022 | 16:06:PM
این سی او سی کا سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان
کیپشن: بچوں میں کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این سی او سی نےکورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  این سی او سی نےکورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا کیس ایک سے زیادہ ہونے سے سکول کو سیل کردیا جائیگا۔ این سی او سی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا

این سی او سی کے مطابق دونوں محکمے کورونا کیسسز کی شرح کا بھی تعین کریں گے جبکہ بارہ سال سے زائد عمر بچوں کی ویکسنیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق فی الوقت اسکول بند نہیں کررہے، سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ