دوسری شادی کی خواہش۔۔ بیوی کا شوہر کیساتھ ایسا سلوک کہ جان کر آپ کے ہوش آڑ جائینگے

Jan 22, 2022 | 12:13:PM
دوسری شادی کی خواہش خاتون نے شوہر کیساتھ کیا گیا
کیپشن: خاتون کا شوہر پر تشدد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے  رہائشی شہری کو دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر بیوی نے تشدد کرکے ہڈیاں توڑ دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم غیر ملکی جوڑے کو عدالت نے لڑائی جھگڑا کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی اور سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ شوہر نے دوسری شادی کرنے کی دلچسپی ظاہر کر دی جس پر میاں بیوی میں نوک جھونک شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مار پٹائی میں تبدیل ہو گئی۔

شوہر نے نوک جھوک کے دوران بیوی کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کر دیا جس کی وجہ سے 25 سالہ بیوی کے کان کا پردہ متاثر ہوا جبکہ ناک، کان، گردن اور سینے پر بھی متعدد چوٹیں آئیں، اس دوران بیوی نے اپنے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی انگلیاں ہی توڑ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکیت گینگ کی شوہر اور بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی

عدالت نے دونوں میاں بیوی کے بیانات سننے کے بعد ایشیائی جوڑے کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور قید مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوبتی ہوئی کار پر سیلفی بنانے والی دلیر کینیڈین لڑکی کی تصویر وائرل