'براڈشیٹ معاملے پر تحقیقات ضروری ہیں،بابر اعوان

Jan 22, 2021 | 16:28:PM
'براڈشیٹ معاملے پر تحقیقات ضروری ہیں،بابر اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بابر اعوان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقات ضروری ہیں، مشرف دور میں کیسے اِس فرم کی خدمات لی گئیں ؟ کس طرح کام نہیں کرنے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ اس ایوان میں کیا گیا تھا، دیکھنا چاہئے کہ این آر او ون کیا ہے، این آر او ٹو کیا ہے، اس حکومت کی پالیسی مٹھی میں گڑ توڑنے والی نہیں ہے، جب جے آئی ٹی بنی تھی تو ہم نے نہیں کہا کہ پانامہ سے سرخرو ہو گئے، مشرف کے دور میں کیسے اس فرم کی خدمات لی گئی ؟ کس طرح کام نہیں کرنے دیا گیا ؟ ، براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقات کروانا ضروری ہے۔