شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کونادرانے بڑی خوشخبری سنادی

Feb 22, 2026 | 14:51:PM
شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کونادرانے بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا نے بڑی سہولت متعارف کروادی۔
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت دیدی گئی ہے ،پہلی بار رجسٹریشن کے لئے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثرہے جس میں پیدائش سرٹیفکیٹ کی بجائےمتبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔
اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہو،والد ، والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو، ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی،چوبیس سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو،والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی،والدین اور شوہر دونوں فوت ہو لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
نادراکی جانب سے کہاگیاہے کہ پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا،شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں،ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ وضع کیاہے،نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے،نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی ہے۔