ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

Feb 22, 2026 | 14:11:PM
ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک کی رجسٹردآبادی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
نادرا نے سالانہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہےجس کے مطابق ملک کی 97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے۔ 
  ترجمان نادرا شباحت علی نے ایک سالہ کارکردگی کا ڈیٹا ویڈیو بیان کی صورت میں جاری کر دیا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ ہے اور ملک کی 97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے، رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق 3 کروڑ 19 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسلز میں ہو چکا ہے، تاہم یہ بچے تاحال نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ہیں، نادرا کے بائیومیٹرک ڈیٹا بیس میں 17 کروڑ شہریوں کے چہروں کی شناخت موجود ہے جبکہ ایک ارب 68 کروڑ فنگر پرنٹس اور 70 لاکھ افراد کی آنکھوں کا ڈیٹا محفوظ ہے۔
نادرا ترجمان کے مطابق مجموعی رجسٹریشن میں 11 فیصد اضافہ ہوا، بچوں کی رجسٹریشن میں 18 فیصد جبکہ خواتین کی رجسٹریشن میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:نبیہہ علی خان کے الزامات کے بعد شوہرحارث کھوکھرکاردعمل بھی آگیا
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نادرا کے 938 رجسٹریشن سینٹرز فعال ہیں، سال 2025 کے دوران 75 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 138 نئے کاؤنٹرز قائم کیے گئے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور سہولت کو بھی وسعت دی گئی،پاک آئی ڈی ایپلیکیشن نادرا کی 15 فیصد ذمہ داری سنبھال چکی ہے اور اس کی ڈاؤن لوڈز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔