مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد)مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو سستا کر دیا گیا ہے۔
چھٹی کے روز برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 446 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 280 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
برائلر زندہ تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو مقرر ہے۔
اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:موٹرویز پر شدید رش کے حوالے سے خصوصی حکمت عملی تیار
شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دوکاندار سرکاری قیمت کے برعکس گوشت فروخت کر رہے ہیں ۔
کچھ مقامات پر "صافی گوشت" کے نام پر برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن برقرار ہے ۔
انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 960 روپے مقرر کیا گیا ہے۔