تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Feb 22, 2024 | 21:22:PM
تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا،  تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بندش  کا اعلان ،کن کن علاقوں میں اور کتنے عرصے کیلئے کی جائیگی؟ اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا اور صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم مر ی، گلیات اور گردو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔