شردھا کپور کے نئے گانے’شو می دی ٹھمکا‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Feb 22, 2023 | 16:14:PM
 شردھا کپور کے نئے گانے’شو می دی ٹھمکا‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے میکرز نے فلم کا نیا گانا ’شو می دی ٹھمکا‘ ریلیز کردیا ، گانے میں شردھا کپور نے پیلے رنگ کی ساڑھی میں اپنے ’ٹھمکے‘ کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

وائرل گانا سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا کر رہا ہے اور اس میں رنبیر کپور اور شردھا کپور  کو ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ رنبیر اپنے ڈانس کے لیے جانےجاتے ہیں، لیکن خوبصورت شردھا کپور نے اس بار ان سےواضح طور پر تمام لائم لائٹ چھین لی ہیں۔

اور اب شردھا کپور اب ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، گانے میں ان کے ٹھمکوں کی بدولت کافی انہیں مقبولیت مل رہی ہے ۔یہ گانا سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ کی طرف سے گایا گیا، یہ گانا پہلے ہی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہو چکا ہے۔

ضرور پڑھیں: آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے نئے گانے کی جھلک جاری

 گانے کی ریلیز کو شیئر کرتے ہوئے، شردھا کپور نے لکھا، ’’تھوڑا لٹکا جھٹکا، فل آن نین مٹکا #ShowMeTheThumka Song Out Now۔‘‘

انہوں نے اپنے والد شکتی کپور کی اس گانے پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا، ’’بہترین ٹھمکا میری سٹوری پر دیکھیں۔‘‘لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اس سال ہولی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم 8 مارچ 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔