”بافتافلم ایوارڈ “ میں پرنسز آف ویلز کی پرنس ولیم سے سرگوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Feb 22, 2023 | 00:57:AM
”بافتافلم ایوارڈ “ میں پرنسز آف ویلز کی پرنس ولیم سے سرگوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز ) بافتا فلم ایوارڈ 2023میں ریڈ کارپٹ پر واک کرتے ہوئے کیٹ اور پرنس ولیم کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، لیکن اس ویڈیو میں ہونے والی گفتگو انتہائی دلچسپ ہے۔
 غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق پرنسز آف ویلز اور پرنس ولیم سے بافتا فلم ایوارڈ 2023 میں شرکت کی جہاں ان کے بے پناہ چاہنے والے موجود تھے ، اس دوران خوبصورت جوڑے نے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور اس دوران کیٹ نے اپنے شوہر ولیم کو پیچھے سے مدہم آواز میں پکارا لیکن وہ آگے نکل گئے ، اس دوران کیٹ نے اپنے قدم تیز کرتے ہوئے انہیں پیچھے سے ہاتھ لگایا اور ان سے مدہم آواز میں کچھ کہا ، جو کہ کیمرہ میں تو ریکارڈ نہ ہو سکا لیکن ڈیلی میل نے لبوں کی حرکت سے لفظوں کا اندازہ لگانے والی ماہر خاتون کی مدد سے پرنس ولیم اور کیٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا انداز ہ لگایا ہے جو کہ انتہائی دلچسپ ہے ۔
 پرنسز آف ویلز نے شائقین میں موجود کسی منظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پرنس ولیم سے پوچھا کہ آپ نے دیکھا، جس پر ولیم جواب دیتے ہیں کہ ہاں دیکھا اور ساتھ ہی وہ کیٹ کے ان کے پیچھے نچلے حصے پر ہاتھ لگانے کے عمل کا کہتے ہیں کہ یہ بہت مزاحیہ تھا ۔