”ہمیشہ پردہ کروں گی “بگ باس اداکارہ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

Feb 22, 2022 | 15:57:PM
ماہ جبیں صدیقی
کیپشن: بگ باس اداکارہ ماہ جبیں صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ ماہ جبین صدیقی نے شوبر انڈسٹر ی کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ باس کی مشہور اداکارہ ماہ جبیں صدیقی نے شوبزانڈسٹری کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ ہمیشہ پردہ کروں گی ۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر بتایا کہ خدا کے بتائے ہوئے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کو خیرباد کہا۔ماہ جبیں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے۔ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی جی رہی تھی۔ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔ماہ جبین نے مزید لکھا مجھے اللہ سے توبہ کرکے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ جو سکون میں ڈھونڈھ رہی تھی وہ مجھے نماز یعنی اللہ کی عبادت کرکے ملا۔ اب سے میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی انشااللہ۔ اللہ میرے گناہوں کو معاف فرمائے اور مجھے نیک راستے پر چلنے کی توفیق فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:’بدتمیز‘ کہنے پر علیزے شاہ کا زرنش خان کو کرارا جواب