’بدتمیز‘ کہنے پر علیزے شاہ کا  زرنش خان کو کرارا جواب

Feb 22, 2022 | 13:27:PM
بدتمیز کہنے پر علیزےشاہ کا زرنش خان کو جواب
کیپشن: علیزے شاہ زرنش خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ زرنش خان کا  ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ بدتمیزی کا مقابلہ ہو تو علیزے شاہ جی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زرنش خان سے ایک ٹی وی انٹرویو  میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کا علیزے شاہ سے بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہوتو کون جیتے گا؟ جواب میں زرنش خان کہتی ہیں مجھے لگتا ہے علیزے شاہ کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ چاہے کسی کے بھی ساتھ ہو وہی جیتے گی۔

زرنش کے جواب پر میزبان دوبارہ  پوچھتا ہے کہ علیزے سب سے جیت جائے گی؟ جس پر زرنش کہتی ہیں ہاں۔‘‘

زرنش خان کے اس انٹرویو پر اداکارہ علیزے شاہ نے انکا نام لیے بغیر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک کا ایک اقتباس شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

’’لوگوں سے یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ آپ کو سمجھیں گے۔ وہ آپ کو جج کریں گے اور اس طرح بولیں گے جیسے وہ جانتے ہیں کہ آپ کس چیز سے گزررہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ آپ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے کیونکہ وہ آپ کی جگہ پر نہیں ہیں۔ لہذا جب آپ لوگوں کے اپنے بارے میں تبصرے سنیں تو مایوس نہ ہوں۔ اللہ جانتا ہے۔ مسکرائیں اور آگے بڑھیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں شروع۔ بارشیں بھی ہونگی۔ موسم کے حوالے سے اہم خبر