پی ٹی آئی رہنما کےمشتعل بیٹے نے نادرا اہلکار کو تھپڑ مار دیا

Feb 22, 2022 | 11:57:AM
 پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے نے نادرا اہلکار کو تھپڑ مار دیا
کیپشن:  پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے نے نادرا اہلکار کو تھپڑ مار دیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے بیٹےنے مشتعل ہو کر انچارج نادرا آفس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے احسن عباس نے کسی بات پر مشتعل ہو کرنادرا  آفس چونڈہ  میں نادرا اہلکار پر تشدد  کیااور گالیاں دیں اس واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی  کیمرہ میں محفوظ ہو گئی ،ویڈیو میں احسن عباس کو انچارج نادرا آفس عابد کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد نادرا آفس چونڈہ کے انچارج عابد عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      نوجوان کی پھرتی ۔ خوفناک حادثہ ٹل گیا