نوجوان کی پھرتی ۔ خوفناک حادثہ  ٹل گیا

Feb 22, 2022 | 09:53:AM
نوجوان کی پھرتی سے بڑا حادثہ ٹل گیا،
کیپشن: نوجوان کی پھرتی سے بڑا حادثہ ٹل گیا،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بچہ کی جان بچا لی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک مصروف سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے کہ اچانک ایک بچہ سڑک سے متصل گلی سے نکلتا ہے اور تیزی سے دوڑتا ہوا سڑک کے درمیان پہنچ جاتا ہےجبکہ سڑک پر ایک بڑا  ٹرک تیز رفتاری سے  آرہا ہے مگر اس سے قبل کہ بچہ ٹرک تلے آتا سڑک کنارے موجود ایک شخص انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک گزرنے سے چند لمحے قبل بچے کو دبوچ کر وہاں سے ہٹالیتا ہے جب کہ ٹرک بھی کچھ آگے جاکر رک جاتا ہے۔

یہ خوفناک منظر دیکھ کر کئی لوگوں کا خون خشک ہوگیا،وائرل ویڈیو میں مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس خطرناک ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں کچھ نوجوان کی پھرتی اور ہمت کو سراہ رہے ہیں تو بہت سارے بچے کو اکیلا سڑک پر نکلنے  کی وجہ سے اس کے سرپرستوں کی توجہ پر سوالیہ نشان بھی اٹھا رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو نے روڈ سیفٹی کی آگہی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    یا اللہ خیر: دو گھنٹے کے دوران تین مقامات پر ریلوے حادثات