یا اللہ خیر: دو گھنٹے کے دوران تین مقامات پر ریلوے حادثات

Feb 22, 2022 | 09:15:AM
دو گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات،فائل فوٹو
کیپشن: دو گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)سندھ میں دو گھنٹے کے دوران تین مقامات پر ریلوے حادثات، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔
 تفصیلات کے مطابق سندھ میں تین مختلف مقامات پر بیک وقت تین ریلوے حادثات کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔حیدرآباد اور ٹنڈو آدم کے درمیان ریلوے اسٹیشن ڈیتھا میں ریلوے لائن ٹوٹی ہوئی تھی۔

گینگ مین کی جانب سے ریلوے لائن ٹوٹنے کی اطلاع پر  ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور  پر معطل ہوئی جبکہ سکھر  میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک انجن پٹڑی سے اتر گیا۔

اس کے علاوہ  ٹنڈو مستی خان ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی کی بوگی اترنے کے نتیجے میں کراچی سے اندرون ملک جانے والا ٹریک متاثر ہوا ہے۔ دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔پٹری سے اترنے والی بوگی کی مال گاڑی کراچی آ رہی تھی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق روہڑی اور ٹنڈو مستی خان حادثات کے مقامات پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف مقامات پر رکی ہوئی ٹرینوں کو رواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    چارہ گھوٹالہ کیس،لالو پرساد یادو کو 5سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا