ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں جھگڑا اور ہاتھا پائی

Dec 22, 2025 | 19:16:PM
ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں جھگڑا اور ہاتھا پائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کوئٹہ ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں میں جھگڑا آج ساڑھے 3 بجے ہوا،سالار کاکڑ اور داؤد شاہ گروپ سابق ایم این اے امجد نیازی کے استقبال کیلئے جمع ہوئے تھے۔

دونوں گروپوں میں جھگڑا امجد نیازی کو اپنی اپنی گاڑی میں ساتھ لےجانے پر ہوا،امجد نیازی کو سٹیٹ لاؤنج میں ٹھہرایا گیا کچھ دیر بعد وہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔

جھگڑے کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور سی اے اے کے عملے نے مداخلت کرکےدونوں گروپوں کو باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی