26 نومبر احتجاج پر علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی، جس کے دوران آج مجموعی طور پر8 گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے,مقدمہ میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیان قلمبند کر لئے گئے ہیں، مقدمہ کی سماعت تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔
سماعت کے دوران گرفتار ملزمان سے برآمد ڈنڈے، جھنڈے، غلیلیں، کنچے عدالت پیش کئے گئے، سماعت کے دوران ملزمہ علیمہ خانم بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے,علیمہ خان کی جانب سے انکے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری