ڈکی بھائی کیس میں اہم پیشرفت؛ سائبر کرائم افسران کی ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ۔
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نامزد افسران کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ عدالت میں ملزمان پر عائد الزامات سے متعلق مختلف قانونی نکات بھی سامنے آگئے ۔
سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزمان پر 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم تفتیش کے دوران 4 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔
ملزمان کے وکلا ءنے مؤقف اختیار کیا کہ اس ریکوری کا رشوت کے الزام سے کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں تفتیشی ٹیم کو اہم شواہد مل گئے
دفاع کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان اس کیس میں رشوت لینے میں ملوث نہیں ہیں اور ان پر جو مقدمہ منتھلی لینے کے الزام میں درج کیا گیا، اس میں اب تک کوئی متاثرہ شخص سامنے نہیں آیا،مقدمہ محض الزامات پر مبنی ہے، جسے شواہد کے ذریعے ثابت نہیں کیا جا سکا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسران کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔