آنا دے آرمس سے علیحدگی کے بعد ٹام کروز کو نئی محبت کی تلاش

Dec 22, 2025 | 15:15:PM
آنا دے آرمس سے علیحدگی کے بعد ٹام کروز کو نئی محبت کی تلاش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اداکارہ آنا دے آرمس سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھرنئی محبت کی تلاش شروع کردی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان 9 ماہ تک تعلق رہا، جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، آنا دے آرمس نے مبینہ طور پر ٹام کروز کے حد سے زیادہ کنٹرولنگ رویّے اور دونوں کے درمیان نمایاں عمر کے فرق کے باعث رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام کروز اب دوبارہ ڈیٹنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سے متعلق خاصے سرگرم بھی نظر آ رہے ہیں۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کسی نئی ساتھی کو تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں، انہوں نے دوستوں کو بتایا ہے کہ اگر کوئی انہیں کسی سے ملوانا چاہے تو وہ اس کے لیے بھی کھلے دل سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا؛لاہور میں سجاتین روزہ ہم برائیڈل کیٹیورویک2025
 ٹام کروز کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی برطانوی ہائی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون آئے،اطلاعات کے مطابق ٹام کروز چند معروف ہالی ووڈ اداکاراؤں کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں جن میں ڈیمی مور، اینجلینا جولی اور جینیفر لوپیزبھی شامل ہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ٹام کروز نے چارلیز تھیرون میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔