چیمپئینز ٹرافی کے نیوٹرل وینو کا فیصلہ آج ہو گا،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا نیوٹرل وینو کا آج فیصلہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا معائنہ کیا،چیئرمین پی سی بی نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کاکہناتھا کہ چیمپئینز ٹرافی کا نیوٹرل وینو کا آج فیصلہ ہو گا،بھارت کا معاملہ سب کے سامنے ہے،ان تمام معاملات سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ،اگلے تین سال تک نیوٹر ل وینو کا فارمولا ہو گا۔
محسن نقوی نےمزیدکہاکہ نیشنل سٹیڈیم میں گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہو گی،سٹیڈیم میں جنگلے لگانے کا کام بھی ہو رہا ہے،چیئرمین پی سی بی کامزید کہنا تھا کہ پی سی بی میں ہر کسی کے پاس اپنی اپنی ذمہ داری ہے،فخر زمان کے ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کوچز کریں گے۔