یمنیٰ زیدی کی فلم" نایاب" میں انکے دیسی ڈانس نے دھوم مچا دی

Dec 22, 2023 | 10:47:AM
یمنیٰ زیدی کی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشامقصود)پاکستانی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اپنی  فلم" نایاب"  کے گانے "شیندی "  پر دیسی ڈانس، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یمنی زیدی نے اپنی پہلی فلم "نایاب " کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں دیسی لباس اور انداز میں شادی کے فینکشن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیو میں انہیں نایاب کے گانے "شیندی " ہاتھوں میں مہندی لاکے ، مہکے ہے گجرا، کھن کھن یہ چھوڑی کھنکے، پر زبردست دیسی ٹچ میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔یمنی زیدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ" یہ ہے میری آنے والی فلم "نایاب" کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس نمبر".

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اداکارہ نے شیئر کی، ان کے چاہنے والوں نے تعریفوں کی برسات کردی،اس ویڈیو پر سجل علی نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا " کیوٹ"۔

ایک صارف نے لکھا کہ معصوم اداکارہ،کس طرح وہ  مختصر لباس کے بغیر اپنا کام کر رہی ہے، دوسری اداکاراؤں کی طرح اپنے جسم کی نمائش کیے بغیر.ایک اور صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ اتنی پیاری لگ رہی ہیں، کبھی کسی کی نظر نہ لگے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل کی اداکارہ کی فلم کا گابنا شیندی ریلیز کیا گیا ہے، جس میں اداکارہ ماڈل فریال محمود  کو گانے میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "نایاب" آئندہ سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم کا گانا "شیندی" اس سیزن میں شادی کے رقص کی تلاش کرنے والوں کیلئے ایک عمدہ انتخاب ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں یمنی زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اُسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔