نوکریاں ہی نوکریاں،بڑی خبر آ گئی

Dec 22, 2022 | 20:50:PM
نوکریاں،بڑی ,خبر , محکمہ اسکولز  ایجوکیشن , پنجاب کابینہ , وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
کیپشن: نوکری کے خواہشمند افراد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے محکمہ اسکولز  ایجوکیشن میں 25 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی  نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسفزئی نے ملاقات میں کی تھی،کابینہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنےکی منظوری بھی دیدی، کابینہ نے فری لیگل ایڈکیلئے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل 2022 کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کم وسائل رکھنے والے افرادکوپنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی، ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی،کابینہ نےکاشتکاروں کیلئے سولرپمپس پروگرام کادائرہ کارصوبے بھر میں بڑھانےکی منظوری دے دی، سولرپمپس کی فراہمی کے پروگرام سے زرعی شعبہ ترقی کرےگا، کاشت کار کوپانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی جس سے  زرعی پیداواربڑھےگی۔