عمران خان کا شہر میانوالی قتل و غارت گری میں پہلے نمبر پر آگیا

Dec 22, 2022 | 18:44:PM
عمران خان, شہر, میانوالی, قتل و غارت گری, پہلے نمبر,
کیپشن: پولیس اہلکار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیاسی اثررسوخ ، دشمنیاں ، قبضے و دیگر وجوہات پر انسانی جانوں کا ضیاع،عمران خان کا شہر میانوالی قتل و غارت گری میں پہلے نمبر پر آگیا۔
پولیس ریکارڈ میں آبادی کے تناسب سے میانوالی خونی ضلع قرار، ریکارڈ کے مطابق  میانوالی میں رواں سال قتل کی شرح 67.42 فیصد رہی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا آبائی شہر 41 اضلاع میں پانچویں نمبر پر رہا ،گجرات میں قتل کی شرح 51.52 فیصد رہی ،شیخوپورہ 64.16 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،ضلع منڈی بہاؤالدین 60.22 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،لاہور قتل و غارت گری میں 19ویں نمبر  جبکہ پنجاب کے 41 اضلاع میں قتل کے 4 ہزار 2 سو 54 مقدمات درج ہوئے ۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا وسائل اور جرائم کے تناسب میں توازن رکھنے کیلئے مرتب کیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس اضلاع میں جرائم کے تناسب سے پولیس وسائل فراہم کئے جائیں۔