شاہد آفریدی سے ملنے کے بعد خاتون کا انتقال،ایسا کیوں ہوا؟

Dec 22, 2022 | 12:37:PM
شاہد آفریدی سے ملنے کے بعد خاتون کا انتقال،ایسا کیوں ہوا؟
کیپشن: شاہد آفریدی افسردہ کھڑے ہیں
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی سے ملنے کے بعد خاتون کا انتقال،ایسا کیوں ہوا؟ 

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر میگا اسٹار لیگ کے اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ ایم ایس ایل کے میچ میں ہم سے ملنے کے فوراً بعد ماں جی کا انتقال ہوگیا۔یڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے  محبت کے ساتھ ملتی ہیں جب کہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آئے۔

 
کیپشن میں لالا نے بتایا کہ خاتون ان کے پاس آئیں اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ساتھ ہی کرکٹر نے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون ناصرف شاہد آفریدی بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل سے بھی ملاقات کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔