انسٹا گرا م سے نک جونس کا نام کیوں ہٹایا؟؟پریانکا چوپڑا نے وضاحت دیدی

Dec 22, 2021 | 15:16:PM
نک جونس ، پریانکا چوپڑا
کیپشن: نک جونس اور پریانکا چوپڑا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹا گرام سے نک جونس کا نام ہٹانے سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔
یہ بھی پڑھیں:فلم میں ڈانس نہ ڈالا تو کام نہیں کرونگی۔۔پریانکا نے فرحان اختر کو صاف صاف کہہ دیا
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویوکے دوران دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ۔انٹرویومیں جب ان سے پوچھا گیا کہ انسٹا گرام پر نک جونس کا نام کیوں ہٹایا؟؟بعد میں اینکر نے پوچھا کہ جب آپ نے اپنے انسٹا گرام سے نک جونس کا نام ہٹایا تو لوگوں نے آپ کی طلاقوں کے بارے میں خوب افواہیں پھیلائیں آپ اس پر کوئی بات کرنا چاہیں گی جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ افواہیں مجھے بہت دلچسپ لگیں ۔مجھے ان افواہوں کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے تو اس لئے اپنا نام انسٹا سے ڈراپ کہ وہ ٹویٹر والے نام کیساتھ میچ کرجائے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سوشل میڈیا صارفین کو آرام کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس بات سے میں نے واقعی محظوظ ہوئی ہوں کہ میرے بارے میں یہ افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔
واضح رہے کہ انسٹا گرام سے نک جونس کا نام ہٹا نے کے بعد اداکارہ پریانکاچوپڑا کے بارے میں قیاس ارائیاں ہونے لگی تھیں کہ انہوں نے نک جونس سے طلاق لے لی ہے ۔مگر پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اسے غلط افواہیں قرار دیکر مسترد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دلہے کا سٹیج پرزبردست ڈانس ۔۔دلہن نے دیکھا تو کیا کیا ؟؟