فلم میں ڈانس نہ ڈالا تو کام نہیں کرونگی۔۔پریانکا نے فرحان اختر  کو صاف صاف کہہ دیا

Dec 21, 2021 | 20:22:PM
پریانکاچوپڑا، بالی ووڈ، اداکارہ
کیپشن: پریانکاچوپڑا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ساز و اداکار فرحان اختر کو فلم ’جی لے ذرا‘ کے لئے ہاں کرنے کی جو شرط رکھی وہ حالیہ انٹرویو کے دوران بتادی۔اپنی فلم میٹرکس ریسریکشنز  کی پروموشن میں مصرف پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ میں نے فرحان سے کہا کہ کافی عرصہ گزر گیا کہ میں نے کسی فلم میں ہندی زبان میں بات نہیں کی اور میں یہ کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے فرحان سے یہ بھی کہا کہ میں فلم میں ڈانس کرنا چاہتی ہوں اس لئے فلم میں رقص کا منظر ضرور ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:آپ کس سے ڈرتے ہیں۔؟۔فین کے سوال پر شاداب کا حیران کن جواب