آپ کس سے ڈرتے ہیں۔؟۔فین کے سوال پر شاداب کا حیران کن جواب

Dec 21, 2021 | 19:51:PM
شاداب خان، پاکستانی، بالر
کیپشن: شاداب خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان  نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کپتان روہت شرما سے پٹائی کا ڈر لگتا ہے ۔ ٹویٹر پر سوال جواب سیشن میں 149 انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی آل راونڈر سے ایک فین نے پوچھا کہ گیند بازی کرنے کیلئے سب سے مشکل بلے باز کون ہے ؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی نے ویرات کوہلی کا نہیں بلکہ روہت شرما کا نام لیا ۔

بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے شاداب خان نے روہت شرما کے علاوہ ڈیوڈ وارنر کا بھی نام لیا ۔ ان کے مطابق  بھارتی اوپننگ بیٹسمین روہت شرما  اور آسٹریلیائی اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر    گیندبازوں کیلئے مشکل بلے باز ہیں ۔ایک صارف نے ان سے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کے ٹوتھ پیسٹ میں نمک ہے ، اس سوال پر شاداب نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ معلوم نہیں ، کھا کے نہیں دیکھا ۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کا فائنل ان کا پسندیدہ میچ تھا ۔

واضح رہے  کہ شاداب خان نے پاکستان کی طرف سے چھ ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹ لینے کے ساتھ 300 رن بنائے ہیں ۔ 48 ون ڈے میچوں میں 62 وکٹ لینے کے ساتھ 434 رن بنائے ہیں اور 64 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 73 وکٹ اپنے نام کئے ہیں اور 275 رن بنائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شادا ب خا ن سے با بر اعظم کا رشتہ کس نے طلب کیا