امریکیوں کی اکثریت فلسطینی ریاست کے قیام کی حامی

Aug 22, 2025 | 15:36:PM
امریکیوں کی اکثریت فلسطینی ریاست کے قیام کی حامی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی عوام کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔

اپسوس (Ipsos) کے تازہ سروے کے مطابق 58 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

سروے میں 33 فیصد امریکیوں نے اس سے اختلاف کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امکان ہے کہ اسرائیل اور حماس 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی پر کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا، برطانیہ اور فرانس نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ غزہ میں قحط اور انسانی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے۔