موسمی خرابی اور دیگر وجوہات پر 8 پروازیں منسوخ، 57 میں تاخیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 57 میں تاخیر کردی گئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق ایک پرواز متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئی ہے، جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز 587 موسمی خرابی پر اسلام آباد اتاری گئی۔
دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ کی 19 پروازوں میں ایک سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،کراچی ایئرپورٹ کی 19 پروازوں میں ایک سے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔