کولمبیا:ایئربیس پر کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک، 70 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کولمبیا کے علاقے کالی میں ایئربیس پر کار بم دھماکے اور ڈرونز سے حملوں میں18افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کا ہدف ملٹری ایوی ایشن سکول تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں اور لوگوں نے قریبی عمارتیں بھی خالی کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے، دھماکے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی جبکہ حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب امدادی کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب طیارہ اہلکاروں کو شمالی کولمبیا کے انٹیوکیا کے علاقے میں لے جا رہا تھا۔ کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ پولیس کے ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا۔