میرا تعلق پاکستان سے نہیں۔۔ افغانی پٹھان بھارتی ہوں۔۔ادا کا رہ عرشی خا ن کی ویڈیو وا ئرل

Aug 22, 2021 | 20:00:PM
 میرا تعلق پاکستان سے نہیں۔۔ افغانی پٹھان بھارتی ہوں۔۔ادا کا رہ عرشی خا ن کی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ عرشی خان نے حال ہی میں اپنی شہریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وضاحت دی۔ عرشی خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جب لوگ مجھ سے میری شہریت کے متعلق سوال کرتے ہوئے مجھے غیر ضروری طور پر نشانہ بناتے اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں تو میں مشکل میں پڑجاتی ہوں۔

عرشی خان نے کہا بھارت میں لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں بھارت میں رہتی ہوں جس کی وجہ سے میرا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ لہذا میں یہ بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ہر لحاظ سے بھارتی شہری ہوں اور میرے پاس بھارتی حکومت کے تمام منظور شدہ شناختی کارڈز بھی موجود ہیں۔ میرا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ میں بھارتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ میرا کا مینار پا کستان وا قعہ پر حیران کر دینے وا لا بیان۔۔ویڈیو وا ئرل
اداکارہ عرشی خان نے مزید کہا میں افغانی پٹھان ہوں اور میرے خاندان کا تعلق یوسف ظہیر پٹھان کے نسلی گروہ سے ہے۔ میرے دادا افغانستان سے ہجرت کرکے بھارتی شہر بھوپال آئے تھے جہاں وہ ایک جیلر تھے۔ میری جڑیں افغانستان میں ہیں لیکن میں ایک بھارتی شہری ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل

یا د  رہے کہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر عرشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علامہ اقبال کی مشہور نظم ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ پڑھ کر تمام بھارتیوں کو مبارکباد دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں پاکستانی شہری کہنا شروع کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نو پارکنگ سے موٹر سائیکل کو رائیڈر سمیت اٹھالیا گیا۔۔ ویڈیو وائرل