نو پارکنگ سے موٹر سائیکل کو رائیڈر سمیت اٹھالیا گیا۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 22, 2021 | 19:50:PM
نو پارکنگ سے موٹر سائیکل کو رائیڈر سمیت اٹھالیا گیا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) نو پارکنگ سے ٹریفک پولیس کا لفٹر کے ذریعے کسی گاڑی کو اٹھانا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کو سوار سمیت اٹھا لیا جائے تو نہایت عجیب لگتا ہے۔

ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست پونے میں پیش آیا جہاں نوپارکنگ سے ایک شخص کو موٹر سائیکل سمیت لفٹ کرلیا گیا۔ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل

 یہ واقعہ تقریبا تین روز قبل شام کے اوقات میں بھارت کے پونے کے علاقے نانپیتھ میں پیش آیا جب ایک ٹریفک برانچ پولیس اہلکار نے کنٹریکٹ عملے کے ساتھ موٹرسائیکل اٹھا لی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل نو پارکنگ ایریا میں کھڑی ہے جب عہدیداروں نے موٹر سائیکل کو لفٹ کرنا شروع کیاتو مالک آیا اور اس پر بیٹھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ ۔۔ ٹک ٹا کر عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات۔۔کہانی میں نیا مو ڑ آگیا

 ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل جب اٹھائی جارہی تھی تو مالک اس پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور بار بار درخواست کے باوجود نیچے اترنے سے انکار کردیا جس کے بعد عملے نے اس شخص سمیت ہی موٹر سائیکل کو اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ میرا کا مینار پا کستان وا قعہ پر حیران کر دینے وا لا بیان۔۔ویڈیو وا ئرل