اسحاق ڈار کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ

Apr 22, 2026 | 22:03:PM
اسحاق ڈار کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو دی جانے والی پرتپاک ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آر-4 کے تیسرے اجلاس کی میزبانی پر بھی ترکیہ کا شکریہ ادا کیا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ایکسپورٹ کئے جانے والے 3000 کنٹینرز کراچی پورٹ پر رک گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: