پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال مکمل،بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی بےنقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سکیورٹی غفلت پربھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکی نااہلی پرکڑے سوال اٹھانےلگا۔
بھارتی جریدہ"دی ٹریبیون" نےمودی سرکارکی جانب سےپہلگام واقعے کےذمہ داروں کی پشت پناہی کی قلعی کھول دی۔
دی ٹرییبون کے مطابق ایک سال گزرنے کےباوجود پہلگام واقعے کے ذمہ دار سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
بھارتی جریدہ کے مطابق اتنے بڑے دہشتگرد حملے کو روکنے میں ناکام رہنے والے سیکیورٹی حکام کیخلاف اب تک کوئی واضح اقدام نہیں اٹھایا گیا،پہلگام واقعہ پر بھارتی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی پروٹوکول کی ناکامیوں پر پہلے بھی متعدد سوالات اٹھائے گئےتھے۔
دی ٹریبیون کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد کل جماعتی اجلاس میں بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز، جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال گزر جانے کے باوجود ناقص سیکیورٹی حکمت عملی پرکسی ذمہ دار افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ تھا،پلوامہ،اڑی،چھتیس گڑھ اورپہلگام جیسے واقعات سے واضح ہوتا ہےکہ پاکستان کو موردِالزام ٹھہرانا بھارت کی پرانی روش ہے۔