بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Apr 22, 2024 | 20:46:PM
بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں بدھ کے روزسے بارشوں تیز ہواؤں کا   نیا سلسلہ  شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے  محمد قیصر خان کا کہنا ہے کہ 

تیز بارشوں  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ،ضلعی انتظامیہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے لکھے گئے مراسلےمیں مزید کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت،حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں،سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 29اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اقدامات کےمعیشت پر مثبت اثرات ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر کتنا رہ گیا ؟سٹیٹ بینک نے اچھی خبر سنا دی