حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ انتہائی کم ہو گیا

Apr 22, 2024 | 17:46:PM
 حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ انتہائی کم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )ملکی معیشت کو سنبھالا  دینے کی حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں، مارچ 2024 میں کرنٹ اکاونٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس  میں چلا گیا ۔
معیشت کو بہتر کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات   کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 50 کروڑ80 لاکھ ڈالر  رہ گیا،جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہی 9 ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا،مارچ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس تھا،فروری کے 9.80 کروڑ ڈالر کے مقابلے مارچ میں 61.90 کروڑ ڈالر کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 9 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ میں 87 فیصد بٹی کمی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے  پی ٹی آئی حکومت کے وزرا کو خوشخبری سنادی