اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،اہم امور پر  تبادلہ خیال

Apr 22, 2024 | 14:46:PM
 اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،اہم امور پر  تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے امن اور تعمیری بات چیت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل صبح لاہور پہنچیں گے،ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔