مردوں کی مشکل آسان۔۔۔ دوسری بیوی کی تلاش نو پرابلم

Apr 22, 2021 | 12:44:PM
مردوں کی مشکل آسان۔۔۔ دوسری بیوی کی تلاش نو پرابلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مردوں کی مشکل آسان۔۔۔ دوسری بیوی کی تلاش نو پرابلم

(24 نیوز) ارب پتی  پاکستانی شخصیت اور نامور انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے مردوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے دوسری بیوی کی تلاش کے لئے منفرد ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد چائے والا کی جانب سے  اس مرتبہ منفرد اور انوکھی ویب سائٹ’’ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام‘‘ (Secondwife.com) متعارف کروائی گئی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کریگی اور اس  کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت آزاد چائے والانے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔

اس حوالے سےویب سائٹ کے مالک آزاد چائے والا کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس ویب سائٹ کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا سے مزید  98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ