کورونا سے مزید  98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ

Apr 22, 2021 | 09:58:AM
کورونا سے مزید  98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57591 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5857 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.6 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16698 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 78238 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84935 ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3986 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 76605 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 275081 ہوگئی ہے جب کہ 4562 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 279437 ہے اور 7718 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21242 اور ہلاکتیں 226 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 109704 اور 2990 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16026 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 449 افراد انتقال کرگئے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5215 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 71533 ہے اور اب تک 649 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کوئٹہ دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود تھے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان