شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھل گیا !!!

Apr 22, 2021 | 12:35:PM
شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھل گیا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی میں 26 اپریل کو طلب کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کے بعد ایک اور کیس میں نیب ریڈا پر آگئے۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو 26 اپریل کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی سے متعلق کچھ اہم شکایات موصول ہوئیں تھیں جس سے متعلق اہم ریکارد بھی حاصل کر لیا گیا، مزید تحقیقات کے لئے شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم ڈی وامق بخاری کو طلب کیا گیا ہے، ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا ’’این سی او سی‘‘ کو بند کرنے کا مطالبہ