لاہور: بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ریلویز پولیس سپیشل برانچ نے لاہور ریلوے سٹیشن پر کارروائی میں بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سپیشل برانچ لاہور نے مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ڈسٹرکٹ پولیس پائی خیل ضلع میانوالی کو مطلوب ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
ملزم نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اور ناکامی پر بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل ضلع میانوالی میں بجرم 324-PPC مقدمہ درج کیا گیا تھا۔