پاکستان کیخلاف میچ ، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتھی کی بھارتی ٹیم میں واپسی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں دو اہم بھارتی کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں فاسٹ بائولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم تین میں سے دو میچز جیتی ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ مقابلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے